انسداد ڈینگی مہم کے تحت سرویلنس کا عمل جاری ہیں،محکمہ تحفظ ما حو لیا ت

منگل 13 فروری 2018 13:33

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) انسداد ڈینگی مہم پرعملدرآمد جاری ہے،اس سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے سرویلنس کرکے ڈینگی کے انسداد کو یقینی بنارہی ہیں، محکمہ تحفظ ما حو لیا ت پنجا ب کے ذرائع کے مطا بق اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ٹائر شاپس،کباڑخانوں،قبرستانوں،نرسریوں،پارکس،واٹرباڈیز،ائیر کولرز اورڈینگی کی افزائش کی دیگر جگہوں کی باربار سرویلنس کی گئی جبکہ ان ڈور میں بھی ڈینگی کی افزائش گاہوں کے مقامات کوچیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈورسرویلنس جاری ہے اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے، صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے،حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے، ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کیلئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں