ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی شہر لاہور میں 3 ویسٹ وائر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے پر کنسلٹنٹ کو پی سی ون، ڈیزائن تیار کرنے کے لیے ڈیڈ لائن

پیر 12 فروری 2018 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے شہر لاہور میں 3 ویسٹ وائر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے پر کنسلٹنٹ کو پی سی ون، ڈیزائن تیار کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ کنسلٹنٹ آئی ایل ایف کو 30 اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ اڑھائی ماہ ڈیزائن اور پی سی ون تیار کریں گے۔ منصوبے کے لئے ایشئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے اعلیٰ سطی وفد اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق واسا اور اے آئی آئی جی کے مابین اکتوبر میں کنٹریکٹ متوقع ہے۔ اے آئی آئی بی تینوں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کی منظوری دے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں