پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ خالد جاوید نے جیت لیا

پیر 12 فروری 2018 22:21

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ خالد جاوید نے جیت لیا جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں فاروق اظہر خواجہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

جی پی او گیسٹ ہاوس لاہور کینٹ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں لاہور اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے دو کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں پریمیئر اور ماسٹر کیٹیگری شامل تھی۔ پریمیئر کیٹیگری میں خالد جاوید نے پہلی، سہیل آغا نے دوسری جبکہ حامد اکبر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ماسٹر کیٹیگری کے مقابلوں میں فاروق اظہر خواجہ پہلے، مسز فرید روف دوسرے جبکہ پروفیسر مرتضٰی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں