حکومت نے صوبہ بھر کے شاپنگ مالز،گارمنٹس شاپس کے چینجینگ رومز کو چیک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

آر پی اوز اور ڈی سی کو ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور تاجر تنظیموں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیکر ٹرائی رومز کو چیک کرنیکی ہدایت

پیر 12 فروری 2018 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے شاپنگ مالزاور گارمنٹس شاپس کے چینجینگ رومز کو چیک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، خفیہ کیمروں کا پتہ چلنے پر فوری کاروائی کی جائے گئی۔فیصل آباد میں ایک برانڈ کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کا پتہ چلنے پر حکومت پنجاب حرکت میں آگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے لاہورسمیت تمام اضلاع میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات شروع کرتے ہوئے کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی سی کو کمیٹیاں تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ڈی سی آفس ، مقامی پولیس اور تاجر تنظیموں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے کر تمام شاپنگ مالزاور گارمنٹس شاپ کے ٹرائی رومز کو چیک کیا جائے۔ مراسلہ میں یہ بھی احکامات دئیے گئے کہ کمیٹیاں ایک ہفتے میں رپورٹس ارسال کرنے کی پابند ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں