موسمیاتی تبدیلیاں، عدالت عالیہ کے گرین بنچ میں زیر التوائ مقدمات جلد نمٹانے کے لئے مارچ کے پہلے ہفتے میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

پیر 12 فروری 2018 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء)موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدے پرعمل درآمد کرنے ،،جنگلات کے کٹاو کی روک تھام اور نئے درختوں کی آبیاری اور عدالت عالیہ کے گرین بنچ میں زیر التوائ مقدمات جلد نمٹانے کے لئے مارچ کے پہلے ہفتے میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار میں عدالت عالیہ لاہور کے گرین بنچ کے ججز،،، سپریم کورٹ بار کے صدر پیر سیدکلیم احمدخورشید ،،قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری،،ماحولیاتی ٹربیونل کے سابق چئیرمین سید ضمیر حسین،، سید سلمان جعفری، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آئی یو سی این،لمز یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، کنیئرڈ کالج اور سرکاری اداروں کے سربراہوں کو مدعو کیا جائے گا، سیمینار میں پیرس معاہدے پر عمل درآمد، جنگلات کے کٹائو، جنوبی پنجاب میں سرکاری کمپنی کومحکمہ جنگلات کی ایک لاکھ ایکڑ اراضی کی فراہمی، نئے درختوں کی آبیاری اور تحفظ کے علاوہ موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل زیر غور آئیں گے، سیمینار میں لاہور ہائیکورٹ کے گرین بنچ میں زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے بھی تجاویز دی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں