لاہور،ایڈوکیٹ جنرل آفس کے ملازمین نے 30 فیصد جوڈیشل الائونس نہ ملنے پر دفتروں میں کام کرنا چھوڑ دیا

پیر 12 فروری 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) ایڈوکیٹ جنرل آفس کے ملازمین نے پنجاب حکومت کی جانب سے 30 فیصد جوڈیشل الائونس نہ ملنے پر دفتروں میں کام کرنا چھوڑ دیا ملازمین نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر جوڈیشل الائونس کی بحالی کا مطالبہ کیا اور حکومت خلاف نعرے لگائے ایڈووکیٹ جنرل آفس پنجاب کے ملازمین نے ایڈوکیٹ جنرل آفس کے باہر قلم چھوڑ احتجاج کیا اور کام کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

ملازمین نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں مظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کے لیے 30 فیصد جوڈیشل الائونس مختص کیا تاہم چیف سیکرٹری پنجاب نے 2009 سے ملازمین کا 30 فیصد جوڈیشل الائونس منجمد کر رکھا ہے جو ملازمین کے حق پر ڈاکہ ہے مظاہرین نے کہا کہ ایپکا عہدیداران اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو الائونس کی منظوری کے لیے سمری بھجوائی مگر چیف سیکرٹری پنجاب نے جوڈیشل الائونس بحال نہیں کیا مظاہرین نے دھمکی دی کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا جوڈیشل الائونس بحال نہ ہوا تو ملازمین لاہور کی فین روڈ یا سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں