لاہورپریس کلب کی پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

پیر 12 فروری 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز،خزانچی احسان شوکت اور اراکین گورننگ باڈی نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس (برنا) کے انتخابات برائے سال 2018-2019 میں اے آر وائی نیوز کے شہزاد حسین بٹ کو صدر، روزنامہ ایکسپریس کے عرفان احسان کو سینئر نائب صدر، فرنٹیئر پوسٹ کے عامر سہیل اور 92 نیوز کے میاں شاہد ندیم کو نائب صدور، روزنامہ92 نیوز کے اشرف مجید کو جنرل سیکرٹری، ایکسپریس ٹربیون کے حافظ عدنان طارق لودھی، سٹی 42 کے ظہیر سمراء،حافظ عاصم اور طاہر چوہدری کو جوائنٹ سیکرٹری ، ڈیلی میڈیا کے نور حسن رانا کو خزانچی اور محمد فاروق جوہری، خرم عباس، روبا عروج، مریم لودھی، فاطمہ مختار،عثمان ندیم، ندیم حیدر، آصف جٹ، محمد جہانگیر حیات، عثمان یوسف قصوری، عبداللہ شاہد، عمران جلیل اورشاہد اکرم کو ممبران ایگزیکٹو کونسل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کو مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیںاور ہم امید کرتے ہیں کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں