نواز شریف اور اسحاق ڈار کرپشن کے گنگ ہیں ،اعجاز احمد چوہدری

پیر 12 فروری 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کرپشن کے گنگ ہیں دونوں نے قوم کے ٹیکسوں کا پیسہ لوٹ کر اثاثے بنائے ، اسحاق ڈار کے اثاثوں میں چند سالوں میں 9سوفیصد اضافہ ہونا حیران کن ہے ، اسحاق ڈار ملک سے مفرورہیں انہیں گرفتار کر کے فوری ملک واپس لایا جائے اور عوام کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب لیا جائے ، کرپٹ ،مفرور اور چور شخص سینیٹ کا امیدوار نہیں ہو سکتا ۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں تکلیف پہنچا رہے ہیں ، لوٹ ماراور کرپشن (ن) لیگ کی پہچان بن چکا ہے موجودہ حکومت عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے کی رقم اپنے کھوکھلے منصوبوں کی اشتہار بازی پر خرچ کر رہی ہے اگر وہی رقم تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی بہتری پر خرچ کریں تو عوام کو بے پنا ہ فائدہ ہوگا ً۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے (ن) لیگ کرپشن اور لوٹ مار کرنے میں پیپلز پارٹی سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکی ہے ،کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے غیر ملکی ریکارڈ قرضے لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پا رٹی نے کئی باریاںلیںلیکن آج بھی عام آدمی کی حالت نہ بدلی،مزدور اور کسان کا کو ئی پرسان حال نہیں،پہلے سے زیادہ مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے ،ملک میں ہر طرف کرپشن ، لوٹ مار ، ظلم اور نہ انصافی کا دور دورہ ہے ، سرکاری ہسپتالوں اورسکولوں میں بنیادی سہولتیںبھی میسر نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں