لاہور،جسٹس فرخ عرفان خان کی معطلی کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو جمع

پیر 12 فروری 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان کی معطلی کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو جمع کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج جسٹس محمد فرخ عرفان کا نام پانامہ پیپر میں آیا تھا ان کے خلاف درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التواء ہے۔

تاہم درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ آنے تک جسٹس فرخ عرفان خان کو معطل کیا جائے۔درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پانامہ پیپرز میں نام آنے پرسابق بیوروکریٹ نذر چوہان نے جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں