لاہور ہائیکورٹ نے مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی واپس ملے پر ان کی سیکیورٹی کی عدم دستیابی کی درخواست نمٹا دی

پیر 12 فروری 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی واپس ملے پر ان کی سیکیورٹی کی عدم دستیابی کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے مولانا طاہر اشرفی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کرنے پر پنجاب حکومت نے طاہر اشرفی سے سکیورٹی واپس لی گئی جبکہ داعش سمیت دیگر شدت پسندوں کی جانب سے ان کی جان کو خطر ہے تاہم عدالت پنجاب حکومت کو سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے اس لیے درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں طاہر اشرفی سے واپس لی گئی سکیورٹی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں