لاہور ،تفتیشی ریکارڈ کی طلبی کی درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقن سے جواب طلب

پیر 12 فروری 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں قائم 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کا نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کا تفتیشی ریکارڈ کی طلبی کی درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں کرپشن کے بارے میں معاملہ زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں تحقیقاتی ادارے تاخیری خربے استعمال کر رہے ہیں اور درخواست گزار نے بھی کمپنیوں کے بارے نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو تفصیلات طلب کرنے کے لیے کئی چٹھیاں لکھیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرنے کے احکامات دیئے جائیں اور ایف آئی اے نیب ایف بی آر اور دیگر اداروں کو لکھی گئیں چٹھیوں پر معلومات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں