لاہور پولیس نے 68 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی

پیر 12 فروری 2018 21:04

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس کی ہدایت پرلاہور پولیس میں اہلکاروں کی میرٹ پالیسی کے مطابق بروقت پروموشن کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایاز سلیم کی سربراہی میں پیر کے روزسی سی پی او آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر68ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے۔

بورڈ کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی شامل تھے ۔ اجلاس میں مجموعی طور پر ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کیلئے مختلف اہلکاروں کے کیسز زیر غور آئے جن میں سے بہترین سروس ریکارڈ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 68 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروموشن بورڈ کے سربراہ رانا ایاز سلیم نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو لاہورپولیس کی جانب سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق لاہور پولیس نے مجموعی طور پر12پروموشن بورڈز کے اجلاس منعقد کئے گئے جن میں مختلف عہدو ں پر تعینات اہلکاروں کو ترقیاں دی گئیں۔

پروموشن بورڈ میں اہلکاروں کی میرٹ پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے کہا کہ کسی بھی اہلکار کی زندگی میں ترقی کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔کافی عرصہ سے منتظر پولیس اہلکاروں کی میرٹ پالیسی کے مطابق ترقی لاہور پولیس کی دوستانہ پالیسی کی آئینہ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں