ریلوے کے مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ اکیس ،بیس کے متعدد افسروں کو تقر رو تبادلے کے احکامات جاری

پیر 12 فروری 2018 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان ریلوے نے مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ اکیس اور بیس کے چند افسروں کو تقر رو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ اکیس کے آفیسر فیاض احمد اعوان کو جنرل منیجر ویلفیراینڈ سپیشل انیشیٹو ریلوے ہیڈ کوارٹرز سے تبدیل کرکے جنرل منیجر ایم اینڈ ایس کیرج فیکٹری اسلام آباد تعینات کر دیا ہے ۔

مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ بیس کے آفیسر جنرل منیجر ایم اینڈ ایس کیرج فیکٹری اسلام آباد محمد طاہر کو تبدیل کر کے جنرل منیجر ویلفیراینڈ سپیشل انیشیٹو ریلوے ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا ہے، مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈبیس کے آفیسر واصف علی کو مینیجنگ ڈائریکٹر لوکوموٹیو فیکٹری رسال پور سے تبدیل کر کے ڈی ایس کوئٹہ تعینات ،ڈی ایس کوئٹہ عامر علی بلوچ این ایم سی کورس پر چلے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

این ایم سی کورس سے واپس آنے والے گریڈ بیس کے آفیسر سید میر بادشاہ کو چیف کنٹرولر آف پرچیز ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور لگا دیا گیا ہے جبکہ اعظم غفور سے چیف کنٹرولر آف پرچیز کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ گریڈ بیس کے آفیسر سلمان صادق کو ڈی ایس ورکشاپس سے تبدیل کر کے سی ایم ای لوکو ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور لگا دیا گیا ہے جبکہ سی ایم ای لوکو شاہد عزیزاین ایم سی کورس پر چلے گئے ہیں ،اس کے علاوہ ڈی ایس ورکشاپس کا اضافی چارج بھی سلمان صادق کے پاس رہے گا۔

گریڈ بیس کے آفیسر عدنان شافع کو ایم ڈی /پی ا ے ای ایم ایس مغل پورہ لاہور سے تبدیل کر کر ڈی ایس ملتان لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ سول انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ بیس کے آفیسر علی محمد آفریدی کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ این ایم سی کور س سے واپس آنے والے مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈبیس کے آفیسر یونس علی خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ /مینوفیکچرر830کپیسٹی بوگی فریٹ ویگنز مغل پورہ تعینات کر دیا ہے ۔

نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس سے واپس آنے والے گریڈ بیس کے آفیسر نثار احمد میمن کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک بحالیات تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ امیر محمد داؤد پوتا این ایم سی کورس پر چلے گئے ہیں۔ مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈبیس کے آفیسر محمد یوسف کو پراجیکٹ ڈائریکٹر 75ڈی ای لوکو سے تبدیل کر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر230کوچز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں