ویٹرنری یونیورسٹی کے نئے ہا سٹلزہال کا افتتا ح

پیر 12 فروری 2018 18:49

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ رو ز وا ئس چا نسلرپرو فیسر ڈا کٹر طلعت نصیر پا شا نے سٹی کیمپس لا ہو ر میں طلبہ و طالبات کے یونیورسٹی میں رہنے کیلئے بنیا دی سہو لیا ت سے آراستہ ہوا دار ،کھلے کشا دہ کمرو ں پر مشتمل نئے ہا سٹلز(ٹیپو سلطان ہال ،خدیجتہُ الکُبر یٰ ہا ل ) کا افتتا ح کیا، لڑ کو ں کے رہنے کیلئے ٹیپو سلطان ہال جو کہ 34 کمرو ں اور 3بڑ ے ہا لز پر مشتمل ہے جبکہ خدیجتہُ الکُبر یٰ ہا ل32 کمرو ں ،2 بڑے ہالز،1وارڈن آفس اور 1میٹنگ آفس پر مشتمل ہے ، اس مو قع پر ڈاکٹر پا شا نے کہا کہ دوسر ے شہرو ں سے میر ٹ پر آ نے والے طلبہ و طا لبا ت کو ر ہا ئش کی بنیا دی سہو لیا ت مہیا کر نا ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی کی او لین تر جیح ہے ، ڈاکٹر پا شا نے رہا ئش کی تمام تر بنیا دی سہو لیات سے آراستہ ہا سٹلز کو تعمیر کروا نے کیلئے ما لی معاونت مہیا کر نے پر حکو مت پنجاب کا شکر یہ بھی ادا کیا، نیز انہو ں نی10 ماہ کے مختصر عر صہ میں دونو ں ہاسٹلز کی تعمیر مکمل کرنے پر یو نیورسٹی کے بلڈنگ اینڈ ورکس ڈیپا رٹمنٹ کی کاوشو ں کی بھی بے حد تعریف کی، ڈاکٹر پا شا نے دونوں ہاسٹلز کی بلڈنگز کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور طلبہ سے بات بھی کی۔

(جاری ہے)

پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، ہا سٹل وارڈن ڈ اکٹر حسن سلیم، پروجیکٹ ڈ ا ئر یکٹر شاہنواز بخاری سمیت دیگر فکلٹی ممبرا ن اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی اس مو قع پرمو جود تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں