جی سی یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ کو25لاکھ روپے کا عطیہ

پیر 12 فروری 2018 18:49

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)مصطفی محی الدین سید میموریل فنڈ کی جا نب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو25 لاکھ روپے کا عطیہ فراہم کیا گیا، رقم سے مستحق طلبہ کو سکا لر شپس دیئے جا ئیں گے، فنڈ کی ٹرسٹی رخشندہ واصف اور رافعہ حسن نے عطیہ کی رقم کا چیک گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب میں وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ ٹرسٹ کے ٹرسٹی ضیاء حیدر رضوی، میاں مصبا الرحمن اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ بھی مو جو د تھے ، اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ جی سی یو واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کا اینڈومنٹ فنڈ ہر سال 500کے قریب مستحق طلبہ کو سکالر شپ فراہم کر رہا ہے، اس موقع پر رخشندہ واصف نے یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کوکی کارکردگی اور شفافیت کو بے حد سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں