شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر

پیر 12 فروری 2018 18:49

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہیں جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں