چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی بہترین فرائض سرانجام دینے پر ٹریفک افسران کو شاباش

پیر 12 فروری 2018 18:49

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے بہترین فرائض سرانجام دینے پر متعلقہ ٹریفک افسران کو شاباش دیدی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے شالیمار لنک روڈ کے دورہ کے دوران مغلپورہ ٹریفک افسران نے ٹریفک روانی کو بہترین انداز سے یقینی بنایا، جسٹس یاور علی کی جانب سے ڈی ایس پی مغلپورہ اقبال حمید، انسپکٹر خالد نواز اور متعلقہ ٹریفک وارڈنز کو شاباش دی گئی، معزز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بہترین ڈیوٹی دینے پر شاباش ٹریفک افسران کا مورال مزید بلند کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں