جی سی یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ کو25لاکھ روپے کا عطیہ

پیر 12 فروری 2018 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) مصطفی محی الدین سیدمیموریل فنڈ کی جا نب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو25 لاکھ روپے کا عطیہ ۔رقم سے مستحق طلباء کو سکا لر شپس دیے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

فنڈ کی ٹرسٹی محترمہ رخشندہ واصف اور محترمہ رافعہ حسن نے عطیہ کی رقم کا چیک گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب میں وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ ٹرسٹ کے ٹرسٹی ضیاء حیدر رضوی،میاں مصبا الرحمن اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ بھی مو جو د تھے ۔

اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ جی سی یو واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کا اینڈومنٹ فنڈ ہر سال 500کے قریب مستحق طلباء کو سکالر شپ فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر محترمہ رخشندہ واصف نے یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کوکی کارکردگی اور شفافیت کو بے حد سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں