وزیراعلیٰ پنجاب کا حیدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 12 فروری 2018 18:45

وزیراعلیٰ پنجاب کا حیدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے حیدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں