وزیراعلیٰ شہبازشریف کا حافظ آباد میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے سے متعلق خبر کا سخت نوٹس

پیر 12 فروری 2018 18:45

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا حافظ آباد میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے سے متعلق خبر کا سخت نوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے حافظ آباد میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ لڑکیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسا غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں