طالبات واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

پیر 12 فروری 2018 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ایچ ڈی ایف سیکنڈری سکول‘ کرول گائوں‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور فیئر فیلڈ ہائی سکول‘ پی سی ایس آئی آر کالونی‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے فوجی فائونڈیشن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ‘ الفلاح ٹائون اوربیدیاں روڈ‘ لاہور‘ نیشنل گرائمر ہائی سکول‘ ڈیال ہائوس‘ لاہور‘ اقرا پبلک ماڈل سکول‘ حاجی کوٹ کالاخطائی شاہدرہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جاوید پارک‘ شاہدرہ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 464 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں