ڈاکٹر حسین محی الدین کامحمد اقبال مرتضیٰ کے والدکے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 12 فروری 2018 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس محمداقبال مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،جی ایم ملک،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،بشارت جسپال،حافظ غلام فرید و دیگر رہنمائوںنے محمد اقبال مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں