پنجاب بھرمیں780ٹریفک حادثات میں12ا فراد جاںبحق 948زخمی

پیر 12 فروری 2018 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی780مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں12افرادجاں بحق جبکہ 948افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں382افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 390ڈرائیور،17کم عمرڈرائیور،454مسافراور104پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت220متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد84حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 48حادثات میں73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل948متاثرین میں733مرد اور215خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں141فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور545افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 194زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں600موٹر سائیکلز،109آٹو رکشے،62موٹر کاریں،13مسافربسیں،32وین،33ٹرک اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں