نیب لاہور نے کارروائی کر کے کروڑوں روپے فراڈ کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 12 فروری 2018 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم یاسر شریف پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور ملزم 2015ء سے مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم یاسر شریف کی شریک ملزمان سے ملی بھگتکر کے عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعی6کروڑ 70لاکھ روپے لوٹے گئے،دیگر شریک ملزمان میں محمد شریف، رانا محسن اور یوسف منج شامل ہیں ، تینوں ملزمان نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتار ہوئے جبکہ ملزم یاسر کو عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا گیا۔

ملزمان کی جانب سے سٹیل ملز کیلئے 6کروڑ 70 لاکھ مالیت کا خام مال خریدا گیا، متاثرین کو منافع دیا گیا نہ ہی انکی رقوم لوٹائی گئیں، نیب لاہور کی جانب سے ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں 2015ء میں کرپشن ریفرنس داخل کیا گیا۔ ملزم یاسر شریف کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج ( منگل ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں