غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے دلچسپی بڑھنے لگی

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 81ارب 54کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی‘ ذرائع اقتصادی امور ڈویژن

پیر 12 فروری 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے دلچسپی بڑھنے لگی، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 81ارب 54کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔اقتصادی امور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران بیرونی ذرائع سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 81ارب 54کروڑ روپے کے فنڈزموصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران سڑکوں، پلوں اور موٹرویز کی تعمیر کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 53ارب 54کروڑ 69لاکھ روپے، بجلی کے منصوبوں کے لئے واپڈا کو 23ارب 14کروڑ روپے اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو 1ارب 97کروڑ روپے کے بیرونی فنڈز ملے ہیں۔ذرائع کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن ڈویژن کو 91کروڑ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کو 75کروڑ روپے اور آزاد کشمیر حکومت کو 51کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوئے ہیں۔اس دوران قومی صحت کے منصوبوں کو 23کروڑ روپے، گلگت بلتستان حکومت کو 17کروڑ روپے، سیفران اور فاٹا کو 13کروڑ روپے، خزانہ ڈویژن 3کروڑ روپے، ریونیو ڈویژن ایک کروڑ روپے کے فنڈز غیرملکی ذرائع سے موصول ہوئے ہیں۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں غیرملکی ذرائع سے 162ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں