تھائی لینڈ کو پاکستانی مصنوعات کے ساتھ اس کی جغرافیائی حیثیت سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے، ملک طاہر جاوید

پیر 12 فروری 2018 16:50

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان سے تھائی لینڈ کو برآمدات کی وسیع گنجائش ہے ، تھائی لینڈ کو پاکستانی مصنوعات کے بہترین معیار کے ساتھ اس کی جغرافیائی حیثیت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار تھائی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بورڈ آف تھائی لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کاسمسٹ پیتھومسیک، کلکانلایا کرٹنوئی، منگپانٹ چھایا، تھائی لینڈ کے تاجروں اور لاہور چیمبر کے وفد اراکین بھی نے اس موقع پر خطاب کیا، لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کو کپاس، مچھلی، سی فوڈ، کپڑا، گوشت، خام کھالیں، مشینری اور فارماسیوٹیکل مصنوعات وغیرہ برآمد کررہا ہے مگر گنجائش موجودہ برآمدات سے کہیں زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی حوالے سے مثالی مقام پر واقع ہے، یہ تیل اور قدرتی وسائل سے مالامال وسطیٰ ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا گیٹ وے اور سارک کا رٴْکن ہے جس کی مشترکہ آبادی ڈیڑھ ارب افراد سے زائد ہے، کاسمسٹ پیتھومسیک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سفارتی تعلقات میں استحکام خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں