کاروباری تنازعات چیمبر کے ثالثی سنٹر کے ذریعے حل کیے جائیں،لاہور چیمبر

پیر 12 فروری 2018 16:50

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے لاہور چیمبر کے تمام ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تنازعات نمٹانے کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ثالثی سنٹر سے استفادہ کریں جس سے ان کا قیمتی وقت، سرمایہ اور ساکھ محفوظ ہوگی، ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ثالثی سنٹر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بھی کاروباری تنازعات افہام و تفہیم سے حل کرانے کے لئے لاہور چیمبر کو ریفر کررہی ہے، اس کے باوجود کوئی اپنے تنازعات لاہور چیمبر کے ثالثی سنٹر میں لانے کے بجائے عدالتوں کا رخ کرتا ہے تو یہ نہ صرف اس کے پیسے اور وقت کا ضیاع ہے بلکہ اس کی اپنی ساکھ بھی متاثر ہوگی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے دو سابق عہدیداروں کے درمیان معمولی تنازع اور ایک فریق کی طرف سے یہ کیس عدالت میں لے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب لاہور ہائیکورٹ کاروباری تنازعات لاہور چیمبر کے ثالثی سنٹر کو ریفر کررہی ہے تو پھر انہیں بھی لاہور چیمبر کے ثالثی سنٹر کے ذریعے ہی اپنا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں