سی پیک گیم چینجر منصوبہ ملک کی خوشحالی و ترقی کا باعث بنے گا‘شفیق اے نقی

سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،سی پیک کی آمدن پاکستان کے بجٹ سے تین گنا سے زائد ہونے سے ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 12 فروری 2018 16:03

سی پیک گیم چینجر منصوبہ ملک کی خوشحالی و ترقی کا باعث بنے گا‘شفیق اے نقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جو ملک کی خوشحالی و ترقی کا باعث بنے گا،سی پیک کی آمدن پاکستان کے بجٹ سے تین گناہ سے زائد ہونے سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،وائس چیئرمین حافظ ایم عمران حمید کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ چین کے تعاون سے ملک بھر میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ان اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات اور زمین کی فراہمی سے ملک بھر میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گاانہوںنے کہا کہ کہ سی پیک میں شامل گوادر بندرگاہ کی تکمیل سے ملکی اشیاء کو بیرون ملک آسانی سے ترسیل ہوگی جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور صنعتکار و تاجربرادری معاشی طور پر خوشحال ہونگے ،گوادر بندر گاہ سے تجارتی سرگرمیاں صنعتی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہونگی۔

(جاری ہے)

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پسندیدہ منڈی بن جائے گا پوری دنیا سے ہونے والی سمندر تجارت اسے مستحکم معاشی خطہ میں تبدیل کردے گی۔گوادر بندرگاہ متحدہ عرب امارات،خلیجی ممالک، سعودی عرب اور ملحقہ خطوںکے ساتھ درآمدات اور برآمدات کا تیز ترین ذریعہ ہوگی جو ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ہے اس سے ملک میں روزگار کے لاکھوں ملازمتوں کے مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے ملک سے بے روزگار کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں