کینٹ ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

پیر 12 فروری 2018 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدائت پر کینٹ ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ کینٹ ریلوے سٹیشن کو کینٹ ایریا کی مناسبت سے خوبصورت بنارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید براں ڈی ایس ریلوے لاہور نے کہا کہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدائت ہر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے لاہور کا مذید کہنا ہے کہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر موسم بہار کی مناسبت سے بے شمار پودے لگائے جائیں گے جو کہ خوبصورتی کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنیے گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں