ڈی ایس ریلوے لاہور کا تمام ڈویژنل افسران کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ

پیر 12 فروری 2018 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے لاہور ڈویژن کے تمام ڈویژنل آفیسران کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا ا اچانک دورہ کیا۔ خاص طور پر لاہور ریلوے سٹیشن پر واقع پارکننگ اسٹیڈ کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسافروں کی سٹیشن پر آمدورفت اور پارکننگ جیسے تمام مسائل کو فلفور حل کرنے کے احکامات دئے علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے لاہور نے سٹیشن کے تمام دفاتر کا بھی معائنہ کیا اور دفاتر کی بہتری سے متعلق تمام متعلقہ آفیسراں کو آحکامات دیے۔ یاد رہے ریلوے لاہور ڈویژن کو پاکستان ریلوے کی ایک ماڈل ڈویژن بنانے کیلئے ڈی ایس ریلوے لاہور کی زیر قیادت تمام ٹیم متحرک ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں