نواز شریف اور مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

عاصمہ جہانگیر نے دکھی انسانیت کے لیے ہمیشہ وقت دیا اور دنیا سے اچھا نام کما کر گئیں، عاصمہ جہانگیر اچھی قانون دان، بہترین انسان اور غریبوں کی غم خوار تھیں،میری جب عاصمہ جہانگیر سے فون پر بات ہوئی تو ان کی آواز بالکل ٹھیک تھی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرحومہ کے اہلخانہ سے گفتگو

پیر 12 فروری 2018 15:52

نواز شریف اور مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے ملاقات کے دوران ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔سابق وزیراعظم نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر اچھی قانون دان، بہترین انسان اور غریبوں کی غمخوار تھیں جنہوں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ کوشش کی۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے دکھی انسانیت کے لیے ہمیشہ وقت دیا اور دنیا سے اچھا نام کما کر گئیں۔ انہوں نے عاصمہ جہانگیر سے آخری ہونیوالی گفتگو کے حوالے سے بھی بتایا کہ کل جب میری عاصمہ جہانگیر سے فون پر بات ہوئی تو ان کی آواز بالکل ٹھیک تھی ۔ اس موقع پر عاصمہ جہانگیر کی بیٹیاں ، اٹارنی جنرل اشتراوصاف ، اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں