عوامی خدمت سے نام کمایا ، مخالفین جان لیں فساد ،انتشار کی سیاست سے مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوتا ‘پرویز ملک

میٹروبس اور اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے وسائل عوام پر صرف کرنیکی بہترین مثالیں ہیں ‘ خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

پیر 12 فروری 2018 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آئندہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے فیصلہ پارٹی قیادت کریگی وقت سے پہلے بہت سی افواہیں چلتی ہیں ،الیکشن کے بعد تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی، قیام امن، توانائی بحران کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں ، عوامی خدمت کے سفر کو رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے آگے بڑھایا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور شفافیت، خدمت اور دیانت کا دور ہے اورگزشتہ ساڑھے چار برس میں ملک نے جتنی ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

میٹروبس سروس اور اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے وسائل عوام پر صرف کرنے کی اعلیٰ مثالیں ہیںمسلم لیگ(ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام اور پاکستان کے لئے ہے،ہماری حقیقی عوامی خدمت کے ثبوت اور مخالفین کے جھوٹے دعوے عوام کے سامنے ہیں،مخالف سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا، تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے بار بار موقف بدل کر اپنے سیاسی کیریئر کو داؤ پر لگا لیا ہے،فساد اور انتشار کی سیاست میں مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوتا ہم نے عوامی خدمت میں نام کمایا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میںنام گوایا ، عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔

آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین کے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، ان کی وجہ سے ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے اکٹھے بیٹھنے پر مجبور ہیں،۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ نواز شریف کا خوف ان کے مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔ عمران چار سال سے رو رہے ہیں اور روتے ہی رہیں گے۔ جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا ان کا رونا مزید تیز ہوتا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں