زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 14:27

زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی گئی
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) قصور میں قتل ہونے والی کم سن زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ ہفتے کو ملزم کو چالان کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔ ملزم اس سے قبل دوران تفیش پولیس کے سامنے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔ تین وکلائے استغاثہ پر مشتمل ٹیم اس مقدمے کی پیروی کررہی ہے جبکہ قانون کے تحت ملزم عمران علی کو وکیل صفائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں