کامن ویلتھ گیمز 4 اپریل سے آسٹریلیا میں شروع ہوں گی

پیر 12 فروری 2018 14:28

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل کے دوران آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہوں گی جس میں پاکستان کی 2 لڑکیوں اور 2 لڑکوں پر مشتمل 4 رکنی بیڈ منٹن ٹیم حصہ لے گی،کامن ویلتھ گیمز کیلئے 4 رکنی پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان کردیا گیا،بیڈ منٹن ٹیم میں ماہ حور شہزاد، پلوشہ بشیر، حافظ عرفان اور مراد علی شامل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے،پاکستانی ٹیم بھارت، اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ گروپ اے میں شامل اور روایتی حریف بھارت کیخلاف پاکستان کا مقابلہ 5 اپریل کو ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں