فیض احمد فیض کا یوم پیدائش کل منایا جائیگا

پیر 12 فروری 2018 14:27

فیض احمد فیض کا یوم پیدائش کل منایا جائیگا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض جو 13 فروری 1911ء کو پیدا ہوئے تھے، کا 107 واں یوم پیدائش کل 13فروری بروز منگل کو ملک بھر میں منایا جائیگا وہ پوری دنیا اور کئی نسلوں کے شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری کو نئی جہت بخشی۔

(جاری ہے)

فیض احمد فیض کے 107سالہ یوم پیدائش پرآج ملک بھر کے تمام شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن میں ان کی اردو شاعری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ان کو اپنی شاعری کی وجہ سے عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔فیض احمد فیض پاکستان کے ایک بہت بڑے اور بلند پایہ شاعر تھے جنہوں نے ایک پوری نسل کے شعراء کو متاثر کرتے ہوئے جدید اردو شاعری کو نیا اسلوب دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں