عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ، کریسنٹ اور آئیڈیل کلب کا میچ بارش کی نذر

پیر 12 فروری 2018 14:06

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ جے کا کریسنٹ کلب اور آئیڈیل کلب کے مابین کھیلے جانے والا اہم میچ بارش کے باعث واش آئوٹ ہو گیا۔ نیو اتفاق گرائونڈ پر شیڈول میچ گرائونڈ گیلی ہونے کی وجہ سے شروع ہی نہ ہو سکا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

(جاری ہے)

کریسنٹ کلب نے گروپ جے میں 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹا پ پوزیشن پر قبضہ جمانے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ مرحلے میں نشست پکی کرلی ہے جبکہ سٹیگ کلب، البلال کلب، شمشیر کلب، برائٹ مارننگ کلب، جاوید میموریل کلب، محبوب پارک جمخانہ، قذافی کلب، ٹائون شپ وائٹس، شائننگ کلب، کینٹ جمخانہ، شمالی لاہور جمخانہ ، اپالو کلب، ینگ لکی سٹار، مغلپورہ جمخانہ اور وحدت ایگلٹس پہلے ہی پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں