عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ، کریسنٹ کرکٹ کلب اور آئیڈیل کلب کا میچ بارش کی نذر ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

پیر 12 فروری 2018 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ جے کا کریسنٹ کلب اور آئیڈیل کلب کے مابین کھیلے جانے والا اہم میچ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث واش آوٹ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

نیواتفاق گراونڈ میں شیڈول میچ گراونڈ گیلی ہونے کی وجہ سے شروع ہی نہ ہو سکا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ایوارڈ کر دیا گیا کریسنٹ کلب نے گروپ جے میں 5پوائنٹس کے ساتھ ٹا پ پوزیشن پر قبضہ جمانے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں نشست پکی کرلی ہے جبکہ سٹیگ کلب، البلال کلب، شمشیر کلب، برائٹ مارننگ کلب، جاوید میموریل کلب، محبوب پارک جمخانہ، قذافی کلب، ٹاون شپ وائٹس، شائننگ کلب، کینٹ جمخانہ، شمالی لاہور جمخانہ ، اپالو کلب، ینگ لکی سٹار، مغلپورہ جمخانہ اور وحدت ایگلٹس پہلے ہی پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں