تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 12 فروری 2018 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ضلع کچہری اسلحہ برانچ میں پانچ سالوں کے دوران 43 ہزار جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 32 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا، وسیع پیمانے پر بنائے گئے اسلحہ لائسنسوں پر ہوم سیکرٹری کے جعلی دستخط کئے گئے پچھلے دس برس سے یہاں پر تعینات عملہ کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں