جو انسان عملی زندگی اور حالات سے سیکھتا ہے اسکی تجربہ کاری کو کوئی چیلنج نہیںکر سکتا ‘ شبیر جان

پیر 12 فروری 2018 13:04

جو انسان عملی زندگی اور حالات سے سیکھتا ہے اسکی تجربہ کاری کو کوئی چیلنج نہیںکر سکتا ‘ شبیر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء)ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ جو انسان عملی زندگی اور حالات سے سیکھتا ہے اس کی تجربہ کاری کو کوئی چیلنج نہیںکر سکتا ،نئے آنے والے سینئرز کے کام سے استفادہ کریں اورانہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بار بار پوچھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کئی سال گزارلئے ہیں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں نے یہیں آکر سب کچھ سیکھا ہے لیکن آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے ۔

شبیر جان نے کہاکہ جو شخص سیکھنے کا عمل چھوڑ دیتا ہے اس کی ترقی اور آگے بڑھنے کا عمل بھی رک جاتا ہے اس لئے میں تعطل نہیں آناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنسی خوشی رہتا ہوں اور مجھے خود بھی ہنستے مسکراہتے چہرے اچھے لگتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں