مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھوکھلے نعروں نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو

اتوار 11 فروری 2018 18:40

لاہور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دل وجان سے عوام کی خدمت کی ہی-قیام امن ، توانائی بحران کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں-عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں۔

میری ہر سانس ملک وقوم کیلئے وقف ہے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہی- عوامی خدمت کے سفر کو رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا ا ظہاراتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیراعلی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا دور شفافیت، خدمت اور دیانت کا دور ہے اورگزشتہ ساڑھے چار برس میں ملک نے جتنی ترقی کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

میٹروبس سروس اور اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے وسائل عوام پر صرف کرنے کی اعلیٰ مثالیں ہیں۔ماضی کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) نے برق رفتاری سے منصوبے مکمل کئے ہیںاورہم ترقی یافتہ،خوشحال،پرامن اورروشن پاکستان کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے اور بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سماجی شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہی-تعلیم ،صحت اوردیگرشعبوں کی ترقی کے لئے بے مثال اقدامات کیے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کی ترقی اورترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جدید آلات فراہم کے گئے ہیں ۔

ملتان میںاسٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ قائم کیاگیاہے۔ ملتان میں میٹروبس سروس سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔اربوں روپے کی مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان دورویہ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور خانیوال سے لودھرا ں تک دورویہ سڑک کے منصوبے پر بھی برق رفتاری سے کام ہورہاہی-2018ء کے انتخابات میں میں کامیابی حاصل کرکے ملک بھر میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں