وزیر اعلیٰ پنجاب کا معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے عملی طور پر متحرک انداز میں کام کیا، محمد شہباز شریف

اتوار 11 فروری 2018 18:40

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف قانون دان وسابق صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ قانون کی دنیا میں ایک معتبر اور بہت بڑی شخصیت تھیں جو عدلیہ بحالی تحریک میں پیش پیش رہیں- وزیراعلی نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی عاصمہ جہانگیرنے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے ملک میں آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے عملی طور پر متحرک انداز میں کام کیا-انہوں نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی قانون کے میدان میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا- وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں