گورنر پنجاب کا سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 11 فروری 2018 18:40

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سینئر قانون دان اور سابق صدرسپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے جمہوری روایات کی پاسداری اور عدلیہ کی بحالی کے لئے لازوال جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بقاء کی خاطر جنگ لڑتے گزار دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مرحومہ قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والی خاتون تھیں۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں