سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے نام پر لگائی گئی رکاوٹیں ختم کرنے کے از خود نوٹس کا عبوری فیصلہ جاری کر دیا

اتوار 11 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے شہر میں سکیورٹی کے نام پر لگائی گئی رکاوٹیں ختم کرنے کے از خود نوٹس کا عبوری فیصلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

عبوری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 180ایچ ماڈل ٹائون، 96،229ماڈل ٹائون،جاتی امراء ،آئی جی آفس،ایوان عدل،جامعتہ المنتظر،جامع القادسیہ،منہاج القرآن سیکرٹریٹ،پاسپورٹ آفس ،انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ،سی ٹی آفس سمیت دیگر مقامات پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا کر رپورٹ پیش کی جائے ۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکن بنچ نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کو سکیورٹی کے نام پر رکھی گئی تمام رکاوٹیں اور بیرئیر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے بیان حلفی کے ساتھ عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں