سینیٹ انتخابات میں دھرنہ سیاست کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا‘اعجاز شفیع

نعروں ،انقلاب اور تبدیلی کا دعوہ کرنے والے 2018کے بعد بھی سڑکوں پر ہی نظر آئیں گے‘رکن اسمبلی

اتوار 11 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں دھرنہ سیاست کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،مسلم لیگ(ن) نے پانچ سالوں میں عوام سے کیے وعدے پورے کیے ہیں،نعروں ،انقلاب اور تبدیلی کا دعوہ کرنے والے 2018کے بعد بھی سڑکوں پر ہی نظر آئیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب تیزی سے ترقی کی منازل تح کررہا ہے۔

دوسرے صوبوں کو بھی اپنی عوام کے حال پر رحم کرنا ہو گا۔عوام نے ان کو دھرنے اور الزامات کیلئے ووٹ نہیں دیے۔انہوں نے مزید کہا انتشار،عدم استحقام،پروپیگنڈے اور منفی سیاست کرنے والوں کو سیاسی مستقبل ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کا نظریہ عوام کی خدمت اور ملک میں امن قائم کرنا ہے اس مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام قوتیں لگا دیں گے۔

سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔گزشتہ انتخابات سے قبل میاں نواز شریف نے عوام سیء جو وعدے کیے ان کو سو فیصد پورا کیا ہے دہشتگردی اورتوانائی بحرانوں کو خاتمہ کیا ہے۔مسلم لیگ(ن) نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔جس کی وجہس ے ہر ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی جیت اس کا واضع ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں