گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہارافسوس

اتوار 11 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سینئر قانون دان اور سابق صدرسپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحومہ نے جمہوری روایات کی پاسداری اور عدلیہ کی بحالی کے لئے لازوال جدوجہد کی۔انہوں نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بقا ء کی خاطر جنگ لڑتے گزار دی۔

گورنر نے کہا کہ مرحومہ قانون اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھنے والی خاتون تھیں۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ دریں اثناہء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات قابل ستائش تھیں۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں