علی تر ین کی کامیا بی پی ٹی آئی کی فتح ہو گی ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

جب بھی انتخابا ت کا عمل شروع ہو تا ہے تو نواز شہباز قوم کو سبز باغ دکھانے شروع کر دیتے ہیں

اتوار 11 فروری 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ علی تر ین کی کامیا بی پی ٹی آئی کی فتح ہو گی لو دھراں کی عوام علی ترین کوکامیا ب کر کے ثا بت کر ینگے کہ لودھراں تحریک انصا ف کا گڑھ ہے لو دھراں کے لو گ فیصلہ کر چکے ہیں کہ ن لیگ کوناکام کر کے ان کی سیاست کاجنازہ نکا ل دینگے الیکشن کمیشن انتخا با ت کے مو قع پر جا گتا رہے دھاندلی کی کو شش کو ناکام بنانے کیلئے تحریک انصا ف ہر حر بہ استعما ل کرے گی ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے لو دھراں میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے دوران اہل علا قہ سے گفتگوکر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ عوام اب نواز اور شہباز کی چالاکیو ں سے و قف ہو چکا ہے جب بھی انتخابا ت کا عمل شروع ہو تا ہے تو نواز شہباز قوم کو سبز باغ دکھانے شروع کر دیتے ہیں جب اقتدار میں پہنچنے ہیں تو فرماتے ہیں جو ش خطا بت میں با تیں ہو گئیں قوم کو بے و قو ف بنانے والو ں کو اب عوام نشا ن عبر ت بنا دینگے انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی مسلسل جدو جہد سے کر پٹ ٹو لہ عدالتی کٹہرے میں آ یا کیو ں نکال کی ر ٹ لگانے والو ں کو لو دھران کی عوام بھی کیو ں ووٹ دیں کا جواب دے رہے ہیں شریف فیملی کے مقدر ذلت اوررسو ئی لکھی جا چکی ہے تحریک انصاف اور عوام کر پٹ اور نااہل ٹو لے کا احتسا ب چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں