وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف اداکارقاضی واجدکے انتقال پراظہار تعزیت،مرحوم کی فنی خدمات کو خراج عقیدت

اتوار 11 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف اداکارقاضی واجدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاضی واجدنے اپنی اداکاری سے طویل عرصے تک عوام کو اپنا گرویدہ بنائے رکھااوران کے ڈرامے آج بھی شائقین پسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قاضی واجد کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں