وزیراعلیٰ کا مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 11 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں