نامور اداکار قاضی واجد کے انتقال پر شو بز کی نمایاں شخصیات کا اظہار افسوس

اتوار 11 فروری 2018 17:30

لاہور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء)ملک کے معروف تھیٹر‘ ٹی وی اداکار قاضی واجد کے اچانک انتقال پر لاہور کے شو بز حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاضی واجد کے انتقال سے سنجیدہ اور فن سے محبت کرنیوالے فنکار کا ایک باب ختم ہو گیا‘اس موقع پر لاہور کے سینئر اداکار مسعود اخترنے کہا کہ قاضی واجد نے سٹیج کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا‘ اداکار اورنگزیب لغاری نے کہا کہ قاضی واجد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شوبز دنیا کا ایک بڑا حادثہ قرار دیا‘ اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا کہ پی ٹی وی کراچی کی شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے قاضی واجد کی طویل خدمات ہیں‘ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے‘ اداکار فردوس جمال نے کہا کہ قاضی واجد فن اداکاری کی ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے‘ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا کہ مرحوم کا ڈرامہ تعلیم بالغاں آج کے نو آموز فنکاروں کیلئے بھی ایک سبق کی حیثیت رکھتا ہے‘پی ٹی وی لاہور کے جنرل منیجر حمید قاضی‘ پروگرام منیجر محمد بشیر‘ریڈیو پاکستان لاہور کی سٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ‘ پروگرام منیجر جاوید اختر‘ ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان لاہور شعبہ میوزک سیدشہوار حیدر انجم نے بھی قاضی واجد کی ریڈیو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک لافانی اداکار قرار دیا‘ اس کے علاوہ فلمی دنیا سے اداکارہ بہار بیگم‘ نغمہ بیگم‘ شفقت چیمہ‘ ہدایتکار سید نور‘الطاف حسین‘ دائود بٹ‘ اداکار شان‘معمر رانا‘ افضل خان ریمبو‘ صاحبہ‘ شاہد اور دیگر نے بھی قاضی واجدکی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں