لاہور لایئنز نے ویمن لیگ ہاکی کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 11 فروری 2018 17:30

لاہور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) لاہور لایئنز نے پشاور کو شکست دیکر ویمن لیگ ہاکی کا ٹائٹل جیت لیا ،لاہور لائینز نے سخت مقابلے میں پشاور ڈیئرز کوشکست دیکر دوسری پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے فائنل میچ میں لاہور لائینز نے صفر کے مقابلے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ کا واحد گول اریبہ سرور نے میچ کے 24 ویں منٹ میں کیا۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی ڈولفنز نے کوئٹہ پینتھرز کو تین کے مقابلے چھ گول سے شکست دیکر وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنائی۔ پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی امام الدین شوقین سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینیئر سیکرٹری پی ایچ ایف ویمن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ تھیں۔ امام الدین شوقین نے کھلاڑیوں میں پانچ لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں